Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے 200سعودی خاندانوں کو مکانات کی چابیاں

ریاض ۔۔۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے 200سے زیادہ ریاض کے مستحق خاندانوں کومکانات کی چابیاں حوالے کردیں۔ اسکے لئے ریاض کے گورنر ہاﺅس ”قصر الحکم “ میں پیر کو خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور وزیر آباد کاری ماجد الحقیل بھی موجود تھے۔شہزادہ فیصل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ قیادت نے مستحق شہریوں کو مکانات فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھاآج اسے پورا کیا جارہا ہے۔ مملکت کے تمام علاقوں میں اسی طرح ضرور ت مند شہریوں کو مکانات فراہم کئے جاتے رہیں گے۔ 
 

شیئر: