ریاض صحت مرکز کا کہنا ہے ’سال 2022 سے اب تک ریاض شہر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 رہی ہے۔ بیشتر گھروں اور فارم ہاوسز کے سوئمنگ پول میں ڈوبے۔‘
اخبار 24 کے مطابق ریجنل صحت مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈوبنے والوں کا تعلق ہرعمر سے تھا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی پروفیسر دو سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاکNode ID: 869881
-
ترکیہ میں سعودی خاتون شوہر کے سامنے ڈوب کر ہلاکNode ID: 876456
ڈوبنے والوں کو بچانے والی ٹیمیوں کی جانب سے اسی عرصے کے دوران 96 افراد کی بروقت امداد کی اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق سال 2022 میں 21 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 21 کو بچایا گیا۔ سال 2023 میں 22 ہلاکتیں ہوئیں ۔
سال 2024 میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ہلاکتوں کے دس کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
ڈوبنے سے بچانے کے عالمی دن جو ہرسال 25 جولائی کو منایا جاتا ہے صحت مرکز کی جانب سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ سعودی کابینہ نے بھی 25 جولائی یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔