سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال تعمیراتی لاگت میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہائشی شعبے کے تعمیراتی اخراجات میں سال 2024 کے مقابلے میں رواں برس 1.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اخراجات میں اضافے کی مختلف وجوہ ہیں، مشینری کے کرایوں میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ افرادی قوت و دیگر ذرائع میں اضافے کا تناسب 2.5 فیصد رہا۔
توانائی کی قیمتوں میں بھی 9.9 فیصد بڑھی ہیں، ڈیزل کی قیمت میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ لیبر کی اجرت میں بھی 2.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔