سعودی وزارت سیاحت مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں اور رہائشی مراکز کی نگرائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
جولائی 2025 میں تفتیشی دوروں کے دوران ضابطوں کی خلاف ورزی پر 25 رہائشی مراکز کو بند کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت سیاحت کے تفتیشی دورے : 7521 خلاف ورزیاں ریکارڈNode ID: 884541
-
وزارت سیاحت نے موسم گرما کے سیاحتی مقامات پر فیلڈ وزٹ بڑھا دیےNode ID: 891238
ان میں وزارت سیاحت کے لائسنس کے بغیر کام کرنا، خراب مینٹینس، صفائی کا ناقص انتظام اور وزیٹرز کی سیفٹی سے متعلق خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ان دوروں کا مقصد منظور شدہ ریگولیٹری تقاضوں کے ساتھ مہمان نوازی کی سہولتوں پر عملدرآمد اور وزارت سے ضروری لائسنس کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام مکہ مکرمہ میں زائرین اور معتمرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانے کےلیے وزارت وزارت کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔