Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد تنظیموں کی 13کتابوں سے انتباہ

قاہرہ ۔۔۔۔ مصر کے دارالافتاءنے مارکیٹ میں رائج دہشتگرد تنظیموں کی 13کتابوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور توجہ دلائی ہے کہ یہ کتابیں قارئین کیلئے انتہائی پرخطر ہیں۔ مفتی مصر کے مشیر ڈاکٹر ابراہیم نجم نے الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ خود کے سوا سب کو کافر قرار دینے والی تنظیمیں مذکورہ کتابوں پر انحصار کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پرخطر ممنوعہ کتابوں کی حتمی فہرست نہیں۔ مزید کتابوں کی ایک اور فہرست جاری کی جائیگی۔ دارالافتاءکے ماہرین نے مذکورہ تنظیموں کی 93ویب سائٹس کا گہرائی سے جائزہ لیکر پرخطر کتابوں کی فہرست تیار کی ہے۔ ڈاکٹر نجم نے توجہ دلائی ہے کہ ایک ہزار کتابچے تیار کئے جارہے ہیں۔ ہر کتابچے میں کسی نہ کسی انتہا پسندانہ فکر کا مدلل جواب ہوگا۔
 
 

شیئر: