Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے“

الجبیل ۔۔۔ الجبیل واٹر پلانٹ کے کمپلیکس میں تیسری منزل سے گرنے والا 7سالہ بچہ زندہ بچ گیا۔ سبق ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور سلامتی اہلکار تیزی سے جائے وقوعہ پہنچے۔ انہوں نے بچے کو قریب ترین اسپتال میں داخل کرایا۔ طبی معائنے سے پتہ چلا کہ بچے کو معمولی سے زخم آئے ہیں۔ خطرے سے خالی ہے۔ بچے کے باپ نے حادثے کا ذمہ دار عمارت کے سلامتی انتظامات کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عمارت کی چھت پر بنائی گئی رکاوٹی دیوار بہت چھوٹی ہے اسے زیادہ اونچا بنانا چاہئے تھا۔ اسکی وجہ سے ہی یہاں حادثات ہورہے ہیں۔ ایک ماہ قبل ایک بچہ اسی جگہ سے گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔ اسکی عمر2 برس 8ماہ تھی۔
 

شیئر: