Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ صنم جنگ4 سال بعد چھوٹی اسکرین پر

پاکستان کی مقبول اداکارہ صنم جنگ نے ڈراموں اور ماڈلنگ کے بعد مارننگ شو کی میزبان کے طور پر شہرت حاصل کی مگر مارننگ شو کرتے ہوئے انہوں نے ڈراموں کو چھوڑ دیا اور اب 4 سال بعد ان کی چھوٹی اسکرین پر بطور اداکارہ پھر واپسی ہورہی ہے۔ان کا مارننگ شو تو کچھ عرصے پہلے ختم ہوگیا تھااس کے بعد سے صنم جنگ غائب تھیں۔اب معلوم ہوا ہے کہ وہ ایم ڈی پروڈکشنز اور عدنان صدیقی کے  تعاون سے جانے والے ڈرامے میں 4 سال بعد واپس آ رہی ہیں۔اس ڈرامے میں صنم جنگ کے ساتھ اداکار زاہد احمد بھی کام کریں گے۔ انہوں نے ہی انسٹاگرام پراس بات کا انکشاف کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس ڈرامے کو فرقان خان ڈائریکٹ کریں گے جبکہ اس کی کاسٹ میں ان کے علاوہ عفان وحیداورزاہد احمد شامل ہیں۔نورا مخدوم کے تحریر کردہ  اس ڈرامے کی کہانی ہم تینوں کے گرد ہی گھومتی ہے۔ ڈرامے کا نام اور نشر ہونے کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

 

شیئر: