Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کے خطبات غیر ملکیوں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف

ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر اسلامی امور و دعو ت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت بھر کی مساجد کے تمام خطیبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس مرتبہ جمعہ کا خطبہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خطرات کے موضوع پر دیں۔ الوئام ویب سائٹ کے مطابق آل شیخ نے توجہ دلائی کہ معاشرے کو اس امر سے آگاہ کرنا ضروری ہے کہ مقامی شہریوں کا اپنے نام سے غیر ملکیوں کو کاروبار کرانا قومی معیشت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔
 

شیئر: