Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر 2مسافروں سے منشیات برآمد

 جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام نے 2مسافروں سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایئرپورٹ کسٹم کے سربراہ عبدالعزیز الفلائی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مسافر کو حکام نے شک کی بنیاد پر روک لیا ۔ تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس کے پاس 508گرام ہیروئن اور 10.6ملی گرام ماریجوانابرآمد ہوئی۔ ایک اور مسافر 156گرام ہیروئن پیٹ میں چھپا کر لانے کی کوشش کررہا تھا۔ اس نے چپل میں بھی 352گرام ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ دونوں مسافروں کو ضبط شدہ مواد کے ساتھ ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: