Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی بھی ارب پتیوں میں شامل؟

نئی دہلی۔۔۔  بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی نے متھرا سے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔نیوز 18کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت حلف نامہ میں انہوں نے اپنی ملکیت 101کروڑ روپے ظاہر کی۔ حلف نامہ کے مطابق گزشتہ 5سال کے دوران آمدنی میں 34کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ہیما مالنی اب ایک ارب ایک کروڑ 11لاکھ 95ہزار 300روپے کی مالک بن گئیں جبکہ بینک اکاؤنٹس میں نقدی اور زیورات سمیت13کروڑ22لاکھ96ہزار 945روپے جمع ہیں۔واضح ہو کہ 2014میں ہیما مالنی کی ملکیت 66کروڑ روپے تھی۔حلف نامہ کے مطابق ان کے شوہردھرمیندر سنگھ کی دولت میں گزشتہ 5سال میں 12.30کروڑ روپے اضافہ ہوا۔حلف نامہ کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس میں جمع کئے گئے ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق ہیما مالنی اور دھرمیندر کے مجموعی سرمائے میں گزشتہ 5سال کے دوران سالانہ10کروڑ روپے کے حساب سے اضافہ ہوا۔گزشتہ 5سال میں انہوں نے 9.87کروڑ روپے کا سرمایہ جمع کیا جبکہ اسی دوران دھرمیندر نے 9.37کروڑ روپے جمع کئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -  - -جھارکھنڈ:19خصوصیات سے لیس اسمارٹ پولز کی تنصیب

 

شیئر: