Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: بس کھائی میں گرنے سے3 افراد ہلاک، 60 زخمی

چھندواڑہ-----مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری جس میں3 افراد ہلاک اور تقریبا 60 افراد زخمی ہو گئے۔یو این آئی کے مطابق  پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کوبس سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکراسپتال کے  سرد خانے میں جمع کرادیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھندواڑعلاقہ کے نرسنگھ پور سڑک پر واقع دولها دیو گھاٹی میں تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر  ہوکر کھائی میں گرگئی۔بتایا جا رہا ہے کہ امرواڑہ تحصیل کے گاؤں پونار کے لوگ ایک پرائیوٹ بس سےتقریب میں جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت  انجان لال، سدارام اور بھيمك کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -دہلی :فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی،2بچے ہلاک

شیئر: