Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیافتی عمرہ سے کمپنیوں پر برا اثر نہیں پڑیگا

مکہ مکرمہ ۔۔۔ سیکریٹری عمرہ امور ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے اطمینان دلایا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو 3تا 5معتمرین کی میزبانی کی منظوری دینے سے عمرہ کمپنیوں کو نقصان نہیں ہوگا۔ وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی 3تا 5معتمرین کی میزبانی کرسکیں گے۔ شہری قومی شناختی کارڈ اور مقیمین اقامے کی بنیاد پر معتمرین کے ویزے حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی توجہ دلائی کہ عمرہ کمپنیوں او راداروں کا کوٹہ اپنی جگہ برقرار رہیگا۔ کوئی عمرہ کمپنی یا ادارہ ”عمرہ المضیف“ اسکیم سے متاثر نہیں ہوگا۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزان کا کہناہے کہ ہر کمپنی اور ہر ادارے کو اسکا عمرہ کوٹہ ملے گا۔ اسکا تعلق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ضیافت میں عمرہ کرنے والوں سے نہیں ہوگا۔
 

شیئر: