Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے اردن اور لیبیا کے عہدیداروں کی ملاقاتیں

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے بدھ کو ریاض کے قصر یمامہ میں اردنی وزیراعظم ڈاکٹر عمر الرزاز اور لیبیا کی فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں نیز علاقائی اور بین ا لاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل حفتر کے ساتھ لیبیا کے حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ وہ لیبیا میں امن و استحکام کے مشتاق ہیں۔
 

شیئر: