Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7فیکٹریوں کی ادویہ کی رجسٹریشن معلق

ریاض ۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے کے انسپکٹرز نے 2018ءکے دوران اندرون و بیرون ملک 118 دوا ساز فیکٹریوں کے دورے کئے۔ انہوں نے 7فیکٹریوں کی رجسٹریشن معلق کردی۔ ان میں سے 3کا تعلق انسانی دواﺅں اور 4کا جانوروں کی ادویہ سے تھا۔ معائنے سے پتہ چلاتھا کہ متعلقہ فیکٹریاں مطلوبہ معیار کے مطابق ادویہ تیار نہیں کرا رہی تھیں۔ سعودی ایف ڈی اے کے وفد نے 31سعودی ، 20 مشرق وسطی، 18ہندوستان ، 11مشرق بعید ، 10شمالی امریکہ، ایک جنوبی امریکہ، 24یورپی ممالک اور 3افریقی ممالک کی فیکٹریوں کے دورے کئے۔انہوں نے مملکت کی 84فیکٹریوں میں سے 20اور بیرون مملکت کی 64فیکٹریوں کے حوالے سے مختلف اعتراضات ریکارڈ کرائے۔
 

شیئر: