Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"یہ کسی کے باپ کے پیسے نہیں"

لاڑکانہ.. پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام ان لوگوں کے چہرے پہچانیں، جو آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔خان صاحب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں۔ عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے۔ ان کی سیاست نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے۔میں نے کوئی ملک دشمن بیان نہیں دیا تھا۔ صرف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بات کی۔سلیکٹڈ وزیر اعظم عوام کو اہمیت نہیں دیتے۔ پی ٹی آئی کو عوام کے حقوق چھیننے کے لئے بٹھایا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی این این آئی اور پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ نیب کالا قانون ہے، جو صرف سیاسی انتقام بنانے کے لئے ہے۔عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے۔ ان کی سیاست نیب سے شروع ہو کر نیب پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔وزیراعظم صرف سیاسی لوگوں کو احتساب کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک وفاقی وزیر کے خلاف ناجائز اثاثوں کے ثبوت ہیں وہ انہیں کب پکڑیں گے۔ احتساب کا عمل، سیاستدان، جج اور جرنیل سب کے لئے ایک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ بیٹھے ہیں وہ آئین کے مخالف ہیں۔ 18ویں ترمیم کے مخالف ہیں۔بھٹو کے نظرئیے کے مخالف ہیں۔انہوںنے الزام لگایا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر بن گئے۔ کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق پر وزرا کو ہٹانے کے بجائے ایک اور سہولت کار وزیر بنا دیا گیا۔نئے وزیر کا نام بے نظیر قتل کیس میں بھی ہے۔
بلاول نے کہاکہ صوبوں کے پاس ذمہ داریاں زیادہ ہیں تو پیسے بھی زیادہ ملنے چا ہئیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد ادارے ملے لیکن وسائل اور پیسے نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا حق ہمیں دیں۔ آدھا خود خرچ کریں آدھا ہمیں دیں۔ یہ کسی کے باپ کے پیسے نہیں ۔یہ عوام کے ٹیکس اور وسائل کا پیسہ ہے۔ سرخ لکیر عبور نہ کی جائے ورنہ برداشت نہیں کریں گے۔ کسی کو سندھ کے وسائل چھیننے نہیں دیں گے
۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں عوام کی محبت جو ملی اس سے مخالفین بوکھلا گئے ۔کاروان بھٹو کو ٹرین مارچ کہہ رہے ہیں۔ میں نے گڑھی خد بخش آنے کیلئے ٹرین میں سفر کیا ،کوئی مارچ نہیں کیا ۔ عمران خان اپنے حلقے کے عوام کے پاس نہیں جاتے ۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عوام کو کبھی اہمیت نہیں دی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری میرے اور میں آصف زرداری کے ساتھ ہوں۔زرداری بیک فٹ پر نہیں بلکہ ہم دونوں فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں۔ صدر زرداری نے سندھ بھر کے دورے کئے، میں بھی کر رہا ہوں۔بلاول نے کہا کہ میاں صاحب کا مارچ سیاسی تھا، جو مقاصد تھے، وہ حاصل کئے۔انھوں نے کہا کہ نیب میاں صاحب کو طبی بنیادوں پر6 ہفتے کی ضمانت ملی ہے، شہباز شریف کانام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا، یہ نہیں کہوں گا کہ کسی پرہاتھ ہلکا اور کسی پربھاری رکھا گیا ہے۔خان صاحب صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔ خان صاحب کی حکومت کو بٹھانے میں نیب کا اہم کردار ہے۔ احتساب بلاتفریق اورسب کیے لئے یکساں ہونا چاہیے۔

شیئر: