Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دنیا کی نویں بڑی طاقت

تیل کی دولت سے مالا مال اسلامی ملک سعودی عرب دنیا کے10طاقتور ترین ممالک میں نویں بڑی طاقت بن گیا ہے، جبکہ عرب دنیا کی پہلی اور پوری مسلم دنیا میں سعودی عرب واحد ملک ہے جو دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔ 
روس کے ویلڈے فورم نے دنیا کے طاقتور ترین 10ممالک کی فہرست جاری کرکے بتایا ہے کہ یہ ممالک سیاسی، اقتصادی اور مالیاتی اثر و نفوذ، بین الاقوامی تعلقات، فوجی طاقت، عالمی قیادت و کردار، ذرائع ابلاغ اور ثقافتی طور پر اثر اندازی کے حوالے سے دنیا کے طاقتور ترین ممالک ہیں۔
سبق ویب سائٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے۔ اسکے بعد روس اور پھر چین کا نمبر ہے۔ جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، فرانس چھٹے، جاپان ساتویں، اسرائیل آٹھویں، سعودی عرب نویں نمبر پر ہے جبکہ کوریا  دس طاقور ترین ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔  یہ فہرست متعلقہ ممالک کے سیاسی، مالیاتی اور اقتصادی وسائل و اثرات کے حوالے سے تیار کی گئی تھی۔
قبل ازیں امریکی جریدے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے 2019 کی سالانہ رپورٹ میں سعودی عرب کو دنیاکی نویں بڑی طاقت قرار دیا تھا۔ 
امریکی میگزین نے توجہ دلائی تھی کہ سعودی قیادت کئی برس سے ملک کے اہم شعبوں کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرنے کی تگ و دو میں لگی ہوئی ہے۔ کوشش یہ ہے کہ ملک سیاحو ںکا مرکز بنے او ردنیا بھر کے سرمایہ کار سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔
امیر محمد بن سلمان سعودی عرب کو ’’نیا یورپ‘‘ بنانے کیلئے برق رفتار اقدامات کی حمایت کررہے ہیں۔ انکا پیش کردہ وژن 2030اہم  اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کے آمدنی کے علاوہ دیگر ذرائع پر انحصار سے سعود ی عرب کی قومی آمدن بڑھ گئی ہے اور اس کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوا ہے۔
 

شیئر: