حفاظ قرآن شوگر ، بلڈ پریشر اور ڈپریشن سے محفوظ رہتے ہیں ، نئی تحقیق

جدہ ...قرآن کریم کی کرامات و معجزات بے شمار و لاثانی ہیں جن میں کسی قسم کی شک کی گنجائش ہی نہیں ہوتی ۔عظیم آسمانی کتاب میں بنی نوع انسان کی ہدایت و رہنمائی ، اصلاح و بھلائی کے قواعد و ضوابط موجود ہیں ۔ صدیوں سے علماءومفکریں اس عظیم کتاب پر تحقیق کرتے ہیں اور نئے نئے معجزات سامنے آتے ہیں ۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے القصیم  یونیورسٹی کے شعبہ طب میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ حافظ قرآن افراد کا دماغ عام افراد سے زیادہ قوی ہوتا ہے ۔ 81 فیصد حفاظ شوگر ، بلند فشار خون ( بلڈ پریشر) کے علاوہ ڈپریشن کا مرض لاحق نہیں ہوتا ۔
قصیم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کافی عرصے تک متعدد افراد کا جائزہ لیا ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جنہو ںنے کم از کم 10 سپارے حفظ کررکھے ہیں۔ ان میں ڈپریشن 81 فیصد ، شوگر 71 فیصد اور بلڈ پریشر کا مرض 64 فیصد ان افراد کے مقابلے میں کم ہے جنہو ںنے محض چند صورتیں ہی حفظ کی ہیں ۔ طبی تحقیقی ٹیم نے بریدہ کی مساجد سے لوگوں کا انتخاب کیا جن کی عمر55 برس اور اس سے زائد تھی ۔ 

شیئر: