Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر افراد کی کفالت ،ریاست کی ذمہ داری

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان  نے بد ھ کی رات راولپنڈی میں پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا ۔ پناہ گاہ میں موجود افراد کیلئے مہیا سہو لتوں کا جائزہ لیا۔ وہاں موجود لوگوں سے سہولتوں  کے بارے میں بھی استفسار کیا ۔
پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائینگی اور موجودہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جاے گا تاکہ زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں مخیر حضرات کا تعاون اور پیشکش حوصلہ افزا ہے۔

شیئر: