Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور میں جھوٹی خبرپر 10برس قید کی تجویز

سنگاپور۔۔سنگاپور نے جھوٹی خبریں شائع کرنے والوں کو 10برس قید کی سزا دینے کا قانون تیار کر لیا ۔ سنگاپور کی حکومت کو انٹرنیٹ پر گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں سے نمٹنے کے سلسلے میں زیادہ اختیارات ہو جائیں گے ۔
مکہ اخبار کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی کے علمبرداروں نے مبینہ قانون کے مسودے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے ذرائع ابلاغ سخت پابندیوں کے خسار میں آجائیں گے ۔ 
قانون کا مسودہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا گیااس میں حکومت کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ سماجی ویب سائٹ کی کمپنی یا خبر رساں اداروں یا افراد کی جانب سے پیش کی جانیوالی اطلاعات ، رپورٹوں اور تجزیوں کو ہٹا سکتی ہے ۔ 
مجوزہ قانون میں جھوٹی خبریں دینے والے کو 10برس تک قید اور 738500امریکی ڈالر کا جرمانہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ 

شیئر: