Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

" قلوہ " کا پاکستانی قیدی ، 4برس سے رہائی کا منتظر

مکہ مکرمہ ۔۔ دیت کی عدم ادائیگی کے باعث گزشتہ 4 برس سے قید پاکستانی ٹرک ڈرائیور" لخمیر خان "کی رہائی کے لئے مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ۔ سعودی شہریوں نے  مہم " قلوہ کا قیدی ، لاخمیر "کے عنوان سے  شروع کی ہے ۔ سبق نیوز نے خان کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 4 برس قبل الحجرہ کمشنری کی شاہراہ پرکار اور ٹرک میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے تھے ۔ عدالت نے غلطی کا تناسب 50فیصد متعین کیا اورلخمیر خان پر دیت کی مدمیں 2 لاکھ 25ہزار ریال عائد کئے گئے ۔ 
خان ایک معمولی ٹرک ڈرائیور ہے اور وہ اتنی دیت اداکرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا جس کی وجہ سے اسے جیل بھیج دیا گیا ۔ خان گزشتہ 4 برس سے قلوہ شہر کی جیل میں قید ہے ۔ اس کے بارے میں الحجرہ کمشنری کے سردار اور باثر افراد نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے رابطہ کر کے انہیں اس بات پر قائل کر لیا کہ خان کی مالی حیثیت اس قابل نہیں کہ وہ اتنی خطیر رقم دیت کی مد میں ادا کرسکے ۔ 
اہل قصبہ کی کاوشش رنگ لائی  اور لواحقین  دیت میں کمی پر رضامند ہو گئے ۔ اس کامیابی کے بعد قبیلے کے سردار نے عدالت سے رجوع کیا جہاں صلح نامہ پیش کیا گیا جس پر قاضی نے دیت کی رقم کو کم کرکے 74 ہزار 680 ریال کر دیا ۔ 
لخمیر خان اب بھی قید ہے کیونکہ جب تک اس پر عائد دیت کی رقم ادا نہیں کر دی جاتی وہ رہائی نہیں پاسکتا ۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں کہا جارہا ہے کہ مخیر افراد آگے آئیں اور قید ی کو رہائی دلوائیں تاکہ وہ بھی امسال ماہ رمضان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزار سکے ۔ 

شیئر: