Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے مزید 100 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی ...پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا ۔
اتوار کو رہا کئے جانے والے ماہی گیر سخت سیکیورٹی میں بذریعہ ٹرین کراچی سے لاہورروانہ ہوگئے ۔ انہیں پیر کو واہگہ بارڈ پر ہندوستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔
 واضح رہے کہ پاکستان نے 360 ہندوستانی قیدیوں کی رہا ئی کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو 100 ہندوستانی ماہی گیر رہا ہوئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 22 اپریل کو 100 اور 29 اپریل کو آخری مرحلے میں 60ہندوستانی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ رہا کئے جانے والے قیدیوں میں 355 ماہی گیر ہیں۔ اس وقت ہند میں 347 پاکستانی اور پاکستان میں 537 ہندوستانی شہری قید ہیں۔
پاکستان اور ہند کی میری ٹائم ایجنسیاں ایکدوسرے کے ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ماہی گیری پر گرفتار کرتی رہتی ہیں۔بعد ازاں انہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا جا تاہے۔
 

شیئر: