Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کا ایشیائی چیمپیئن بن گیا

پاکستان نے ایشیا کپ وہیل چیئر ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ 
پاکستانی ٹیم نے فائنل میں انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے انڈین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 212 رنز بنائے۔ 

بلے باز محمد لطیف کا سنچری سکور کرنے کے بعد فاتحانہ انداز

پاکستان نے محمد لطیف کی شاندار سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
محمد لطیف نے 62 گیندوں پر 152 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔

 پاکستانی بلے باز محمد لطیف ایک زوردار شاٹ کھیلتے ہوئے

ٹورنامنٹ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلا گیا جس میں انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ 
انڈیا نے فائنل تک رسائی کے لیے اپنے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان نے نیپال کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ 

شیئر: