Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اردن پہنچ گئے

وزیر خارجہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب لیگ کے 165 ویں وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کو اردن پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس کے موقع پر تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے لیے متعدد دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو قاہرہ میں ہونے والے ( آر-4 گروپ) چوتھے اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدا لعاطی بھی شریک تھے۔
 اجلاس میں حالیہ علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی کے لیے جاری کوششوں خصوصا امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

 

شیئر: