5 چھکے 5 چوکے، 15 سالہ انڈین بلے باز ویبھو سوریاونشی کا 11 گیندوں پر ففٹی کا عالمی ریکارڈ
5 چھکے 5 چوکے، 15 سالہ انڈین بلے باز ویبھو سوریاونشی کا 11 گیندوں پر ففٹی کا عالمی ریکارڈ
اتوار 21 جون 2026 11:18
انڈین شہر بہار سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ ویبھو سوریاونشی کو ’مستقبل کا سپر سٹار‘ قرار دیا جا رہا ہے (فوٹو: بی سی سی آئی)
انڈیا کے 15 سالہ بلے باز ویبھاو سوریاونشی یکے بعد دیگرے پانچ چھکے لگا کر صرف 11 گیندوں پر لسٹ اے کرکٹ میں نصف سینچری کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق انڈیا اے ٹیم کے لیے کھیلنے والے نوعمر کرکٹر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میں انجام دیا جو سری لنکن شہر دامبولا میں کھیلا گیا۔
یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی ہے۔
وہ بہار اور راجستھان رائلز لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ ویبھو سوریاونشی نے سری لنکا کے کوشالیہ ویرارتنے کا توڑا جو انہوں نے 2005 میں 12 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کر کے بنایا تھا۔
رپورٹ میں اس کارنامے کو نوجوان بلے باز کی غیرمعمولی صلاحیت کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے اور ان کو مستقبل کے کرکٹ سٹارز میں شامل ہونے کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے۔
سری لنکا کے کپتان سہان اراچیگے کے ٹاس جیتنے کے بعد حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور سوریاونشی بیٹنگ لیے پہنچے تو چند ہی گیندوں میں ان کے ارادے عیاں ہو گئے انہوں نے پہلے چار اوورز میں صرف 11 گیندوں پر پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگائے جبکہ ان کے ساتھ کریز پر موجود پاریانش آریہ نے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
نصف سینچری کا ریکارڈ توڑنے کے بعد سوریاونشی لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین سینچری کے عالمی ریکارڈ بھی توڑنے کے قریب ہی تھے اور نواں چھکا لگانے کی کوشش میں تھے تاکہ 29 گیندوں پر سینچری مکمل کر کے تاریخ رقم کر سکیں تاہم اس کوشش میں وہ آؤٹ ہو گئے۔
ویبھو سوریاونشی بہار اور راجستھان رائلز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
سری لنکن کپتان ساہان اراچیگے نے ان کو آؤٹ کیا، اس طرح شوریا ونشی کی شاندار اننگز صرف 29 گیندوں پر 94 کے رنز پر اختتام پذیر ہوئی۔
اگرچہ وہ سینچری سے صرف چھ رنز کی دوری پر میدان سے باہر چلے گئے لیکن ان کی دھواں دار بیٹنگ نے میچ پر انڈیا کی گرفت بہت مضبوط کر دی۔
انہوں نے اپنی اننگز کے دوران سری لنکن بولرز کی خوب پٹائی کی اور میدان کے چاروں طرف شاندار شاٹس لگائے۔
لسٹ اے میں تیز ترین سینچری کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے بلے باز جیک فریز میک گرک کے پاس ہے، انہوں نے 2023، 24 کے سیزن میں ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تسمانیہ کے خلاف صرف 29 گیندوں پر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
سوریا ونشی اگر اپنی گلی چند گیندوں میں مزید چھ رنز بنا لیتے تو نہ صرف سینچر مکمل کر لیتے بلکہ جیک فریزر میک گرک کے عالمی ریکارڈ تک بھی پہنچ جاتے۔