Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارم اپ میچ، پاکستان کو افغانستان سے شکست

 بارہویں کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے وارم اپ میچز کا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اپنے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔  
بابر اعظم نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سینچری سکور کی۔ وہ 112 رنز بنا کر دولت زدران کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 44  اور امام الحق 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین جبکہ دولت زدران اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے مرحلے میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم  دو دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔
وارم اپ میچز کا یہ مرحلہ 5 دن جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو مکمل ہو جائے گا۔


                                                افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کارڈف میں کھیلے گا۔
25 مئی کو بھی دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ساؤتھمپٹن میں ہو گا جبکہ اسی دن دوسرا وارم اپ میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔
26 مئی کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برسٹل میں ہو گا۔
27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرا وارم اپ میچ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا
                                                     آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا

28 مئی کو وارم اپ مرحلے کے آخری دن پہلے میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ انڈیا سے ہو گا جبکہ اس دن کا دوسرا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔
 واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز 30 مئی سے ہو گا اور ورلڈ کپ کا پہلا میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان اوول کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

شیئر: