Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا نے افغانستان کو  34رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی ہے ۔افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا  کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
منگل کو کارڈف کے صوفیہ گارڈنز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جا نیوالا میچ بارش سے متاثر ہوا تھا جس کے باعث ڈگلس اینڈ لیوئس میتھڈ کے تحت افغانستان کو 41اوورز میں 187رنز کا ہدف حاصل کرنا تھاتاہم وہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی اننگز کرونارتنے اور پریرا کے درمیان 92 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی مگر بعد میں افغان بولرز نے وکٹیں حاصل کر کے بڑھتا ہوا ہوا سکور کنٹرول کر لیا۔

سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےسب سے پہلے آؤٹ ہونے والےسری لنکن کھلاڑی کرونا رتنے تھے جو  30 رنز بنا کر 14ویں اوور میں محمد نبی کی گیند پر زردان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو ئے۔
کیلال پریرا نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور81بال پر 78رنز بناکر راشد خان کی گیند پرمحمد شہزاد نے کیچ  پکڑا اور تھریمانے نے 25 رنز بنائے تھے کہ نبی نے انکو 22ویں اوور میں بولڈ کر دیا ۔ محمد نبی نے تیسری اور چوتھی وکٹ حاصل کی جب مینڈس 2 رنزاور میتھیوبغیر کسی رنزکے رحمت شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔
محمد نبی نے ایک ہی اوورمیں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  اور 22ویں اوور میں تھریمانے، مینڈس اور میتھیو کو پولین کی راہ دکھائی۔پانچویں وکٹ حاصل کرنے والے بولر حامد حسن نے جن کی گیند پر محمد شہزاد نے کیچ پکڑا ڈی سلوا کو بغیر کوئی رن بنائے میدان چھوڑنا پڑا۔

سری لنکا نے چھٹی وکٹ 159  کے مجموعی سکور پرگنوائی تھیسارا پریرا 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ذردان نے اڈانا کو 10 رنز پر بولڈ کر کے ساتویں وکٹ دلوائی۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشال پریرا تھے جنھوں نے 78 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی انہوں نے 33ویں اوور میں راشد خان کی بال پر شہزاد کو کیچ پکڑا دیا۔
سری لنکا کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی ہے  نوان پردیپ کی جگہ جیون مینڈس کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اس سے پہلے دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ 2019 کے اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
افغانستان کی اننگزافغانستان کی پہلی وکٹ 34کے مجموعی اسکور پر گری جب ملنگا نے محمد شہزاد کو آئوٹ کیا جنہوں نے صرف 7رنز ہی بنائے۔
دوسری اننگز میں افغانستان کے بیٹسمین رحمت شاہ 2رنز بنا کر اڈنا کی گیند پر میتھیوز نے کیچ آئوٹ کیا۔ حضرت اللہ ىنے30رنز بناکرنوین پردیب کی گیند پر تھسارا پریرا نے ان کا کیچ پکڑکر آئوٹ کیا۔حشمت اللہ چار رنز بناکر پردیب اور محمدنبی 11رنز بناکر پریرا کا شکار بنے۔نجیب اللہ زردان 56گیندوں پر 43رنز بناکر آئو ٹ ہو گئے ۔گلبدین نائب نے 32گیندوں پر 23رنز بنائے اور پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئےجبکہ راشد خان نے 2،دولت زردان نے 6،حامد حسن نے 6 اور مجیب الرحمان ایک رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی کامیاب ترین بولر رہے جنھوں نے چار وکٹیں حاصل کی، راشد خان اور دولت زردان نے دو، دو اور حامد حسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ریکارڈ کیا کہتا ہے؟ 
ورلڈ کپ کے اب تک کھیلے گئے 11 ایڈیشنز میں سے افغانستان کی ٹٰیم نے صرف ایک بار 2015 ورلڈ کپ میں حصہ لیا اور ایک ہی بار سری لنکا سے آمنا سامنا ہوا۔
سنہ 2015 کے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئےسری لنکا کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کر کے یہ میچ جیت لیا تھا ۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھی دونوں ٹیموں میں ایک درجہ کا فرق ہے سری لنکا 3266 پوائنٹ کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 1961 پوائنٹ کے ساتھ دسویں نمبر کی ٹیم ہے۔
ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹٰیمیں اپنا پہلا میچ تو ہار چکے ہیں مگر افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا تھا جسکے بعد یہ کہنا آسان نہ ہو گا کہ کارڈف کے میدان پر وہ ایک آسان حریف ہے۔

شیئر: