Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحی اور محرم : فواد چوہدری کا کیلنڈر کیا کہتا ہے؟

عید الا ضحیٰ پیر 12 اگست اور محرم اتواریکم ستمبر کو ہے ۔
 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے عید الفطر کے بعد اگلے2 اہم اسلامی دنو ں عیدالاضحی اور محرم کی تاریخیں بھی بتا دیں ۔
 فوادچوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ چلئے اب اس عید کی بحث ختم ۔ اب اگلے2 اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں ۔
 ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ پیر 12 اگست 2019 اور محرم اتواریکم ستمبر 2019 کو ہے ۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے ہجری کیلنڈر کے حساب بتایا تھا کہ عید کا چاند4 جون کو نظر آئے گا اورعید 5 جون کو ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں قائم رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے تحت 4جون کو عید منائی۔ جس پر فواد چوہدری نے اپنی ہی صوبا ئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری سطح پر عید منانے کا فیصلہ نامناسب ہے، اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ 
دنیا کو ایسے لگا کہ جھوٹ کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ حکومت کبھی مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتی جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں۔
 یاد رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے کے لیے موبائل ایپلیکیشن بھی جاری کی ہے۔
ایپ کا نام ’دی رویت‘ ہے جس میں ایک ماہ کے دوران چاند کی پیدائش سے لے کراس کے مختلف مراحل کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ایپ کے4 نمایاں فیچرز ہیں۔ پہلے فیچر کے تحت چاند کی پیدائش اور اسے متعلقہ مہینے میں مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ایپ میں اسلامی ہجری کیلنڈر شامل ہے۔ اسلامی مہینوں کے لحاظ سے نئے پیدا ہونے والے چاند کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
ایپ میں موجود انٹرایکٹو نظام فلکی میں چاند، سورج اور دیگر اہم سیاروں کی پوزیشن کو دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم یہ ایپ صرف اینڈرائڈ موبائل فونز کے لیے ہے، اسے آئی او ایس سپورٹڈ موبائلز پر ڈاون لوڈ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: