Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو شکست، محمد عامر کی پانچ وکٹیں ضائع

ورلڈ کپ کے 17ہویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی۔
ٹاؤنٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو کینگروز نے فخر زمان کو کھاتہ نہ کھولنے دیا کمنز کی بال پر فخر نے رچرڈسن کو کیچ پکڑا دیا دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ پارٹنر شپ جوڑنے کی کوشش کی مگر 30 رنز پر وہ بھی کیچ دے بیٹھے امام الحق نے اوپنر آکر ٹیم کے مجموعی سکور میں 53 رنز کا اضافہ کیا محمد حفیظ نے 46 رنز ہر چھکا لگانے کی کوشش کی اور کپتان فنچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان سرفراز احمد کا سات دینے شعیب ملک آئے اور بغیرکوئی رنز بنائے چلتے بنے۔فیلڈنگ میں دو کیچز ڈراپ کرنے والے آصف علی نے بیٹنگ میں بھی صرف 5 رنز بنائے اور چل دیے۔حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور رچرڈسن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
حسن علی کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز اور وہاب ریاض نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔وہاب ریاض نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 39 گیندوں پر 45 رنز بنائے، اور وکٹ کیپر کو کیچ پکڑا دیا۔اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھا پرفام نہیں کر سکا محمد عامر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے،کپتان سرفراز 40 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے
آسٹریلیا کی بیٹنگ
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جواب میں آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع سے ہی اچھی پارٹنر شپ جوڑی اور بغیر کسی نقصان کے 100 رنز مکمل کئے وہاب ریاض کی گیند پرآصف علی نے فنچ کا اہم اور آسان کیچ چھوڑ دیا جسکے بعد فنچ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ نے انکا کیچ پکڑا۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمتھ تھے جو دس رنز بنا کر محمد حفیط کو چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔
تیسرے نمبرپر میکوسیل بیٹنگ کیلئے آئے جنکو20 رنزپرشاہین آفریدی نے بولڈ کر دیا فنچ کے بعد اوپنر آنے والے وارنر نے بھی عمدہ بیٹنگ کی 104 سکور پر آصف علی نے نے ایک بار پھر  اور ٹیم کے مجموعی سکور میں107 رنز کا اضافہ کیا شاہین آفریدی کی گیند پر امام نے انکا کیچ پکڑا۔عثمان خواجہ 20 رنزپرمحمد عامر کا شکار ہوئے۔اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا کولٹر نائل اور کمنز دو،سٹارک تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی بولرز نے آخری اوورز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے خراب فیلڈنگ دیکھنے میں آصف آف علی نے ویاب ریاض کی گیند پر دو بار کیچ چھوڑا آسٹریلیا نے پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی شاہین آفریدی کو دس اوورز میں 70،جبکہ حسن علی کو 67 رنز پڑے۔
محمد عامر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں تیس رنز دے کرپانچ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر کے کیرئر کی اور اس ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ اس گراونڈ کی بھی یہ بہترین بولنگ ہے۔اس اسے پہلے ٹاؤنٹن پر 31 رنز پر پانچ وکٹیں نیوزی لینڈ کے نشام نے حاصل کر رکھی تھیں۔ شاہین آفریدی دو، وہاب، حفیظ اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی  شاداب خان کی جگہ آج شاہین آفریدی کھیل رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایڈم زیمپا کو ڈراپ کر کے فاسٹ بولر رچررڈسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک کھیلے گئے 103 میچز میں سے آسٹریلیا نے 67 میں کامیابی حاصل کی۔ تصویر اے ایف پی

موازنہ
ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا اب تک نو بار آمنے سامنے آئے جس میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ آسٹریلیا نے میگا ایونٹ میں پانچ مرتبہ پاکستان کو زیر کیا جبکہ پاکستان کو چار مرتبہ فتح حاصل ہوئی۔
پاکستان سے ون ڈے میچز میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے اب تک کھیلے گئے 103 میچز میں سے آسٹریلیا نے 67 میچز میں پاکستان کو مات دی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے صرف 32 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، ایک میچ برابر رہا جبکہ تین کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

شیئر: