Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپریم کورٹ نے اتوار کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

جو بھی شخص چاند دیکھے وہ اپنی گواہی درج کرانے کے لیے رپورٹ کرے ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی  سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اتوار 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ جو بھی شخص چاند کو انسانی آنکھ سے یا دور بین کے ذریعے دیکھے وہ اپنی گواہی درج کرانے کے لیے قریبی عدالت میں رپورٹ کرے، یا قریبی  سرکاری مرکز سے رابطہ کرے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ’ ذوالحجہ کے بابرکت ابتدائی دس دنوں میں عبادت، نیک اعمال جیسے نماز، صدقہ، روزہ اور اللہ کا ذکر زیادہ سے زیادہ کریں۔’
انہوں نے یہ بھی کہا کہ’ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں میں کیے جانے والے اعمال اللہ کو خاص طور پر محبوب ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے یوم عرفہ کے روزے کی عظیم فضیلت کو بھی اجاگر کیا، جو دو سال کے لیے گناہوں کا کفارہ ہے۔
انہوں نے کہا ’وہ افراد جو قربانی کر رہے ہیں، ذوالحجہ کے آغاز سے قربانی مکمل ہونے تک اپنے بال، ناخن یا جلد نہ کاٹیں۔‘

 

شیئر: