Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطاف حسین 30 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا

لندن میں ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین  30 گھنٹے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی حراست میں رہنے کے بعد بالآخرضمانت پر رہا ہوگئے۔ انہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا اور مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کرکے حراست میں رکھا گیا۔
گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا، انہیں 2016 میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس نے الطاف حسین کو گزشتہ روز شمالی لندن کی رہائش سے تشدد پر اکسانے کے قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان میں قتل و غارت، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہیں۔
ایم کیو ایم کے ایک ترجمان مصطفیٰ عزیزآبادی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پولیس نے باقاعدہ مطلع کیا ہے کہ وہ الطاف حسین کو رہا کر رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے بانی نے پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کا وعدہ کیا ہے۔
 

شیئر: