Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا سے شکست کا ریکارڈ نہ توڑ سکا

ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں انڈیا نے پاکستان کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 89 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جو سات رنز بنا کر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم نے ٹیم  کے سکور میں 48 رنز کا اضافہ کیا اور کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔فخر زمان نے نصف سینچری مکمل کی مگر 62 رنز پر وہ بھی کلدیپ کی گیند پر چاۃل کو کیچ دے بیٹھے۔محمد حفیظ بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پانڈیا کی گیند پر نو رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے ان کے بعد شعیب ملک آئے اور بغیر کوئی رنز بنائے چل دیے انکو بھی پانڈیا نے بولڈ کیا۔کپتان سرفراز احمد بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کر سکے اور صرف 12 رنز پر شنکر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
35اوورز کے بعد ڈی ایل میتھڈ کو لاگو کرتے ہوئے میچ  40 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور پاکستان کو 302 رنزکا ہدف پورا کرنا تھا مگر پاکستانی ٹیم صرف 212 رنز بنا پائی۔
انڈیا کی جانب سے شنکر، پانڈیا اورکلدیپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ روہت شرما کو مین آف دی میچ کو ایوارڈ ملا۔

انڈیا کی بیٹنگ

اولڈ ٹریفرڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی انڈیا نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز روہت شرما اور راہُل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 136 تک پہنچایا انڈیا کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راہُل تھے 57 رنز پر وہاب ریاض کی گیند پربابر اعظم نے ان کا کیچ پکڑا۔دوسرے نمبر پراوپنر آنے والے روہت شرما نے 140 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اورحسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پانڈیا نے 26 رنز پر محمد عامر کو چھکا لگانے کو کوشش کی اور بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔دھونی کو بھی محمد عامر نے ایک رنز پر پویلین بھیجا انکا کیچ سرفراز نے پکڑا۔47ویں  اوور میں بارش کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے رک گیا تاہم کوئی اوور ضائع نہیں ہوا کھیل دوبارہ شروع ہوا تو وراٹ کوہلی ون ڈے میں چوتھی مرتبہ محمد عامر کا نشانہ بنے انہوں نےٹیم کے مجموعی سکور میں  77 رنز کا اضافہ کیا۔آخر میں شنکر 15 اور جادیو نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عامر نے تین، وہاب اورحسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آصف علی اور شاہین آفریدی کی جگہ عماد وسیم اور شاداب خان آج کھیل رہے ہیں۔

بارش کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے رک گیا تاہم کوئی اوور ضائع نہیں ہوا۔ 

موازنہ
دونوں ٹیمیں اس مقابلے میں پنجہ آزمائی کرتی دکھائی دیں گی، انڈیا اور پاکستان دونوں ہی ٹیموں کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انڈیا کے پاس بھونیشور کمار اور بمرا جیسے بولرز ہیں تو پاکستان کے پاس ان فارم محمد عامر اور وہاب ریاض موجود ہیں۔ محمد عامر نے جس طرح آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں اس سے انڈیا کے بیٹسمین یقینا پریشر میں ہوں گے۔وراٹ کوہلی جو ایک بہترین بیٹسمین ہیں تین مرتبہ محمد عامر کے سامنے آئے اور تینوں مرتبہ ان کا ہی شکار ہوئے، یہی وجہ ہے کہ وہ عامر کو ورلڈ کلاس بولر بھی قرار دے چکے ہیں۔ 
بیٹنگ میں انڈیا کے پاس بہترین بیٹسمین موجود ہیں مگر مقابلے میں پاکستان کے پاس بھی بابر اعظم ،شعیب ملک اور محمد حفیظ ہیں ان کے ساتھ ساتھ کیریئر کی پہلی سینچری انڈیا کے خلاف کرنے والے فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔شعیب ملک نے اس ورلڈ کپ میں اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی تو نہیں دکھائی البتہ انڈیا کے خلاف ان کا ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے۔

بات کی جائےاب تک کے ورلڈ کپ میچز کا موازنہ کرنے کیا جائے تو انڈیا کو پاکستان پر ہمیشہ برتری حال رہی ہے۔ اب تک دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں چھ بار مدمقابل آئیں اور تمام میچز میں فتح انڈیا کے نصیب میں آئی۔
پاکستان اور انڈیا کا ورلڈ کپ میں سب سے پہلا ٹاکرا 04 مارچ 1992 کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں ہوا جس میں پاکستان کو انڈیا نے 41 رنز سے شکست دے دی۔
 دوسری مرتبہ 1996  کے ورلڈ کپ میں بنگلور کے گراونڈ میں انڈیا نے پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
1999 کے ورلڈ کپ میں تیسری مرتبہ پالا پڑا تو 47 رنز سے انڈیا نے میدان مارا چوتھی مرتبہ امید کی جا رہی تھی کہ پاکستان اس مرتبہ انڈیا کو زیر کرے گا، مگر قسمت کی دیوی نے اس بار بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا اور انڈیا چھ وکٹوں سے میچ جیت گیا۔
پانچویں بار انڈیا نے پاکستان کو 2011 کے ورلڈ کپ میں 29 رنز سے شکست دی۔ چھٹی بار 2015 کے ورلڈ کپ میں انڈیا نے باآسانی 76 رنز سے پاکستان کو زیر کیا۔

دوسری جانب ورلڈ کپ سے ہٹ کر ون ڈے میچز کا ریکارڈ دیکھا جائے تو پاکستان کو انڈیا پر واضح برتری حاصل ہے اب تک دونوں ٹیموں نے 131 میچز کھیلے ہیں 74 مرتبہ پاکستان نے انڈیا کو زیر کر رکھا ہے، 56 مرتبہ انڈیا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔
آئی سی سی رینکنگ کے اعتبار سے انڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے مگر یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو زبردست طریقے سے ہرایا ہے۔
اولڈ ٹریفرڈ میں اس سے پہلے دونوں ٹیمیں اس میدان میں ایک ہی بار آمنے سامنے آئیں 1999 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

شیئر: