Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا ، بائیوٹیکنالوجی کی مدد سے چہرے کی شناخت

سڈنی...آسٹریلیا میں جانے والے مسافروں کو جلد پاسپورٹ نہیں د کھانا پڑے گا بلکہ ایئرپورٹ پر جدید بائیوٹیکنالوجی کی مدد سے چہرے کی شناخت کی جائے گی۔آسٹریلیا نے2015ءمیں بارڈر سیکیورٹی بہتر کرنے کےلئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔آسٹریلوی امیگریشن وزیر نے بتایا کہ ان کا محکمہ اسے ٹینڈر کی تلاش میں ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے تیار امیگریشن سسٹم تیار کرکے دے۔اس سسٹم کے تحت انگلیوں کے نشانات،آنکھ کی پتلی یا چہرے کے خدوخال کو پرکھا جائے گا۔اس سسٹم میں مسافروں سے پاسپورٹ طلب نہیں کئے جائینگے بلکہ مسافر جب اس جدید مشین سے گزرے گا تو اس کا پاسپورٹ خود بخود اسکین ہوجائے گا۔امیگریشن وزیر پیٹر ڈوٹن نے بتایا کہ قومی سرحدوں کی حفاظت کےلئے 78ملین ڈالر کے بجٹ سے سیکیورٹی سسٹم تیار کیاجارہا ہے۔ہم پہلے ہی بائیومیٹرک کلیکشنز پر رقم خرچ کرچکے ہیں۔اس طرح آسٹریلیا میں غیرقانونی طور پر داخلے کی کوشش کرنے والوں کی شناخت ہوسکے گی۔انہوںنے کہا کہ90فیصد مسافر کاغذی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں ۔

 

شیئر: