Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں اپ سیٹ، انگلینڈ کو سری لنکا سے شکست

سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا، ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے ہیڈنگلےکے میدان میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 233 رنز کا ہدف دیا جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 212 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو سری لنکا کی طرح شروع کے اوورز میں ہی دو وکٹیں گر گئیں جونی بیرسٹو پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔جیمز ونس کو بھی ملنگا نے سیٹ نہ ہونے دیا وہ 14 رنز بنا کر مینڈس کو کیچ دے بیٹھے۔دو وکٹیں گر جانے سے انگلینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی تاہم مورگن اور روٹ نےٹیم کو کچھ سہارا دینے کو کوشش کی مگر اڈانا نے 21 رنز پر مورگن کا اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ لیا۔مورگن نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سینچری مکمل کی وہ 57 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔بٹلر بھی صرف دس رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔معین علی 16 ووکس دو اور راشد ایک رنز بنا کر ڈی سلوا کی شاندار بولنگ کا شکار ہوئے۔آرچر تین اور وڈ کوئی رنز نہ بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سےملنگا نےبہترین بولنگ کی اور مین آف دی میچ قرار پائے انہوں نے  چار، ڈی سلوا تین، اڈانا دو اور پرادیپ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی بیٹنگ

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ورلڈ کپ کے ستائیسویں میچ میں مایوس کن آغاز کے بعد سری لنکا کے قدم جمنا شروع ہی ہوئے تھے کہ 62 کے مجموعی سکور پر ایک اور وکٹ گر گئی۔ گھنٹہ بھر قبل میچ کے آغاز میں ہی انگلینڈ کے بولروں نے سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.فیرنانڈو بھی نصف سینچری مکمل نہ کر پائے اور 49 رنز پر وڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔کوشال مینڈس نے بھی نصف سینچری کی جانب قدم بڑھائے مگر 46 رنز پر وکٹ گنوا دی ان کو راشد نےآؤٹ کیا۔اس مشکل صورتحال میں جیون مینڈس نے بھی ٹیم کا ساتھ نہ دیا اور بغیر کھاتہ کھولے راشد کی گیند پر انکو ہی کیچ پکڑا دیا۔اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین اچھا پرفارم کرنے میں ناکام رہا ڈی سلوا 29،تھیسارا پریرا دو،اڈانا چھ اور ملنگا ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ سکور بنانے والے اینجلو میتھیوز 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور وڈ نے تین تین،راشد نے دو جبکہ ووکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 
انگلینڈ نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف شکست کے علاوہ باقی تمام میچوں میں فاتح رہا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے اگر آج کامیابی حاصل کرلی تو وہ پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبر پر آجائے گی۔
 

شیئر: