Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ پاکستان کا دورہ کریں گے

برطانوی شاہی خاندان کا جوڑا شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ رواں سال خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
شاہی محل کینسنگٹن پیلیس کے مطابق شاہی جوڑا برطانوی وزرات خارجہ کی درخواست پر خزاں کے موسم میں پاکستان آئے گا۔
شاہی محل کی جانب سے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کے اس کے دورے کے بارے میں مزید تفصیلات دورے سے پہلے شئیر کی جائیں گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن نفیس زکریا نے اس دورے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا’ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی خواہش ہے کہ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔‘
یہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا 13 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق 2006 کے بعد سے برطانوی شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد پاکستان نہیں۔ 2006 میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا سفر کیا تھا۔
اس سے قبل 1997 اور 1961 میں ملکہ برطانیہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 1991 میں شہزادی ڈیانا پاکستان آئی تھیں۔

شیئر: