Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں

لندن... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس ا سٹاف جنرل سر نکلسن کارٹر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن، برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان گیرتھ بیلے اور قومی سلامتی کے مشیر مار سیڈول سے بھی ملاقاتیں کیں۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ برطانوی قیادت نے متفقہ طور پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔

شیئر: