Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کی انڈیا کو 31 رنز سے شکست

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو 338 رنز کا ہدف دیا ہے،جسے پورا کرنے میں انڈین ٹیم ناکام رہی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ ورلڈ کپ کا 38 واں میچ  آج ایجبسٹن، برمنگھم  کے میدان میں کھیلا گیا۔
انڈیا اور انگلینڈ کے میچ میں انڈین مداحوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش اور پاکستانی مداحوں نے بھی انڈین ٹیم کو سپورٹ کیا مگر انڈیا کی ٹیم نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

انڈیا کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں انڈین بیٹنگ شروع سے ہی سست دکھائی دی اوپنر لوکیش راہل انگلش بولرز کو سمجھنے میں ناکام رہے اور بغیر کھاتہ کھولے ووکس کی گیند پر انکو ہی کیچ دے دیا۔ایک وکٹ گرنے کے بعد کوہلی اور شرما نے 138 رنز کی پارٹنر شپ جوڑی،66 رنزبنا کر وراٹ کوہلی پلنکٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اوپنر روہت شرما نے ورلڈ کپ کی تیسری سینچری بنائی، 102 رنز پر ووکس نے انکو پویلین بھیجا۔شنکر کی جگہ آج کھلائے جانے والے رشبھ پنت بھی 32 رنز ہی بنا سکے انکو پلنکٹ نے آؤٹ کیا۔پانڈیا نے آکر رن ریٹ کو بڑھانے کو کشش کی مگر 45 رنز بنائے اور چھکا لگانے کی کوشش میں وکٹ گنوا دی۔
انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ تین جبکہ ووکس نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور دونوں ہی اوپنرز نے چھکوں چوکوں کی بارش برسائی۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 160 رنز پر گری، روئے 66 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسرے اوپنر جونی بیرسٹو نے انڈین بولرز کوکسی خاطر میں نہ لیتے ہوئے دس چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے، انکی وکٹ محمد شامی نے حاصل  کی۔دو وکٹیں گرنے سے نئے بیٹسمین مورگن پریشر میں آگئے اور ایک رنز پر یادیو کو شامی کی گیند پر کیچ دے دیا۔وکٹیں گرنے کے باوجود انگلش بیٹسمین کسی مشین کی طرح سکور بناتے رہے،روٹ نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 44 رنز کا اضافہ کیا اور شامی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں پانڈیا کو کیچ پکڑا دیا۔اس کے بعد انڈین بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور رن ریٹ گرانے میں کامیاب ہوئے۔بٹلر کو بھی 20 رنز جبکہ ووکس کو ساتھ رنز پر شامی نے پویلین کی راہ دکھائی۔سٹوکس نے 54 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہوں نے چھ چوکے اور تین چھکے لگائے، آخری اوور میں بمرا نے سٹوکس کی وکٹ حاصل کی۔
انڈیا کی جانب سے شامی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلدیپ یادیو اور بمرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انڈیا کی ٹیم میں  رشاب پینٹ کو وجے شنکر کی جگہ کھلایا جا رہا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن روئے،لیام پلنکٹ کو جیمز ونس اور معین علی کی جگہ آج شامل کیا گیا ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیمیوں کے لیے جہاں اہمیت اختیار کر چکا ہے وہیں اس میچ کی خاص بات یہ بھی ہوگی کہ پاکستانی شائقین اپنے روایتی حریف انڈیا کی جیت کے لیے پرامید ہوں گے۔ 
پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا انگلینڈ کے دو میں سے ایک میچ میں شکست سے مشروط ہے ۔ دوسری جانب انڈیا کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ جبکہ انگلینڈ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اس کے ابھی دو میچز باقی ہیں۔ 
پاکستان نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اس کا ایک میچ  پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف ہونا باقی ہےجسے جیت کر پاکستان کے پوئنٹس 11 ہو جائیں گے۔ 
انگلینڈ کے خلاف جیتنے کی صورت میں  انڈیا 13 پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔ اور یوں پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ایک اور رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔ 
آج انگلینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان کے لیے اگر مگر کی کیفیت جاری رہے گی۔ ایسی صورت میں تین جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے میچ پاکستان کے لیے اہمیت اختیار کر جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی جیت کی صورت میں انگلینڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ کے 11 پوائنٹس ہی ہوں گے ، جس کے بعد پاکستان کے پاس بنگلہ دیش کو اچھے مارجن سے جیت حاصل کرکے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل تک رسائی کا آخری موقع ہوگا۔ 

انڈیا کی ٹیم ابھی تک اس ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی ہے

عالمی کپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟ 

انگلینڈ اور انڈیا کی ٹیمیں کرکٹ کے عالمی میلے میں اب تک سات بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر ہے۔ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان عالمی کپ میں اب تک سات بار مقابلے ہوا انگلینڈ اور انڈیا نے تین تین میچ جیتے جب کہ ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔ 
 

شیئر: