Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت حج کی جانب سے داخلی عازمین کی رجسٹریشن 

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند مقامی اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعرات 4 جولائی سے کیا جارہا ہے ۔
 سعودی ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق داخلی عازمین حج کی الیکٹرانک رجسٹریشن کیلئے وزارت حج نے ویب سائٹ جاری کی ہے ۔اس ضمن میں 190 داخلی حج کمپنیوں کی فہرست اور فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔
 وزارت حج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کو 2 لاکھ 30 ہزار داخلی عازمین حج کا کوٹہ دیا گیا ہے ۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مختلف پیکیچز منظور کئے ہیں جن کے تحت کمپنیاں اپنے زیر انتظام فریضہ حج ادا کرنے والوں کو مقررہ سہولتیں فراہم کرنے کی پابند ہیں ۔
وزارت حج کی جانب سے الیکٹرانک رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار ہوتا ہے جس میں درخواست گزار کو یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے کہ وہ حاصل کردہ پیکچ تبدیل کر سکتا ہے ۔ داخلی عازمین کی مشاعرمقدسہ ( حج مقامات ) روانگی کا عمل 7 ذوالحجہ کی شب سے ہوتا ہے ۔داخلی عازمین کے لئے یہ بھی لازمی ہے کہ وہ کم از کم 5 برس بعد حج کررہے ہیں جس کےلئے اقامہ نمبر سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ انہیں امسال حج کرنے کی اجازت ہے یا نہیں ۔ 
حج کے لئے رجسٹریشن کے دوران اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی جاسکتی ہے کہ درخواست گزار حج کرنے کا اہل ہے یا نہیں اگر اہل نہیں ہے تو اسکی درخواست سسٹم از خود رد کردے گا ۔ رجسٹریشن کے دوران ان کمپنیوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے جو وزارت حج کی جانب سے لائسنس یافتہ ہیں ۔ 
 وزارت حج کا کہنا ہے کہ تارکین یا مقامی افراد اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ غیر لائسنس یافتہ کمپنی میں خود کو رجسٹر نہ کرائیں اور نہ ہی سب ایجنٹوں کے چکر میں پڑیں ۔ عازمین حج کی سہولت کےلئے وزارت نے تمام امور کو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے تاکہ جملہ معلومات اور رہنمائی حاصل کی جاسکے ۔
وزارت حج کی جانب سے 5 پیکچز متعارف کروائے گئے ہیں ۔ سب سے کم 3465 ریال کا ہے ۔ اس پیکیج میں عازم حج کو عرفات اور مکہ مکرمہ میں رہائش فراہم کی جاتی ہے ۔ اس سے ذرا اعلی درجے کا پیکیج اکنامک 1 ہے ۔ اس کی لاگت 3447 سے 4797 ریال ہے ۔
سب سے مہنگا پیکج کے نرخ 11ہزار 905 ریال ہیں جس میں فرسٹ کلاس سہولتیں عازم حج کو فراہم کی جاتی ہیں ۔ اکانومی 4 پیکیج کا نرخ 5708 سے 6038 ریال اس میں مکہ مکرمہ میں رہائش شامل ہے ۔ اکانومی 3 پیکیج کے نرخ 6508سے 7108 ریال اور اکانومی 2 کے نرخ 7310 سے 7910 ریال جبکہ اکانومی ون پیکیج کے نرخ 7561 سے لیکر 8161 تک ہیں ۔

شیئر: