Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سپائیڈرمین سیریز‘ میں حجاب اوڑھے کریکٹر کی انٹری

سپائڈر مین کے ساتھ حجاب اوڑھے کریکٹر بھی فلم میں اِن ایکشن نظر آئے گا۔ فوٹوانسٹاگرام
ہالی وڈ کے مشہور کردار سپائیڈر مین سے تو آپ سب ہی واقف ہوں گے، چہرے پر ماسک لگائے دیواروں پر چھلانگیں لگاتا اور ہوا میں کرتب دکھاتا ہوا سپائیڈر مین نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں مقبول ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں فلمی شائقین کو محظوظ کرنے والی یہ ایکشن فلم اب کی بار ایک نئے انداز سے منظر عام پر آئی ہے۔ اس مرتبہ فلم میں ایک نئے کردار کو شامل کیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب خرچے ہیں۔ اب پہلی بار ایکشن ہیرو سپائیڈرمین کے ساتھ حجاب اوڑھے ایک کریکٹر بھی فلم میں ایکشن میں نظر آئے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حجاب پہنے یہ لڑکی کوئی ہالی وڈ سٹار نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان ہیں۔

زوہا رحمان نے گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ مارویل سپائیڈرمین کی آنے والی فلم میں انہیں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک خواب جیسا ہے جو ہر پاکستانی دیکھتا ہو گا کہ اسے بالی وڈ جیسی بڑی انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے۔
ایک میگزین کو انڑویو دیتے ہوئے زوہا نے بتایا کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ سے ہی چھوٹے اورمظلوم کرداروں کے لیے کاسٹ کیا جاتا ہے جو کہ مجھے زیادہ پسند نہیں مگر اس حوالے سے اگر میں اپنے کردار کو دیکھوں تو یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

زوہا رحمان کو ’سپائیڈر مین فار فرام ہوم‘ میں کاسٹ کیے جانے پر پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

انیق نامی توئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ ہالی وڈ میں مزید مسلمانوں کی بھی نمائندگی ہونی چاہیے۔ زوہا وہ پہلی ہیں جو حجاب کے ساتھ مارویل فلمز میں کاسٹ ہوئی ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ  اورلوگ بھی ان کو فالو کریں گے۔‘

زوہا رحمان کون ہیں؟
اداکارہ زوہا رحمان پاکستان میں پیدا ہوئیں اور 2012 میں اپنے خاندان کے ساتھ برطانیہ چلی گئیں۔ وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اداکاری میں قدم رکھا۔

کیا واقعی ہالی وڈ بدل رہا ہے ؟
ہالی وڈ میں بننے والی فلموں میں مسلم یا کسی پاکستانی کو کاسٹ کرنا  یقینا ایک اہم بات ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بننے والی مشہور فلم الٰہ دین کی کاسٹ میں سائیڈ رولز کے لیے کاسٹ ہونے والوں میں سے بھی اکثر کا تعلق یورپی ممالک سے تھا۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سپائیڈرسریز کی فین ہے اور ہالی وڈ میں آنے والی اس تبدیلی کے بعد ممکن ہے کہ اسے دیکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

شیئر: