Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں نابیناﺅں کے لیے الگ ٹریک بنانے کا منصوبہ

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نابیناﺅں کے لیے مکہ شہر کی سڑکوں پر الگ ٹریک بنائے جائیں گے تاکہ بنیائی سے محروم افراد کسی کی مدد کے بغیر سڑکوں پر بلا خوف و خطر چل سکیں۔ 
مکہ اخبار نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مکہ میونسپلٹی کئی سڑکوں کو جدید خطوط پر استوار کرے گی اور اس حوالے سے سڑکوں کے نئے ڈیزائن تیار کر لیے گئے ہیں جن میں معذوروں کی ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے۔
سڑکوں پر مخصوص قسم کے نشانات لگائے جائیں گے جن سے نابینا افراد کو سفر میں آسانی ہوگی۔
میونسپلٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مکہ کی سڑکوں کے ڈیزائن نئے طرز کے ہوں گے، فٹ پاتھ مخصوص طرز کے ہوں گے۔ معذور ، بوڑھے یا بچے ان پر چڑھنے یا اترنے میں کسی قسم کی کوئی دشواری محسوس نہیں کریں گے۔
مکہ میونسپلٹی کا مزید کہنا ہے کہ مقدس شہر کی سڑکیں خالص انسانی بنیادوں پر تیار ہوں گی۔ گاڑیوں کے لیے پارکنگ اور پیدل چلنے والوں کے لیے الگ ٹریک بنائے جائیں گے۔
 اس منصوبے کا آغاز العتیبیہ، الخانسہ، ابن حسن، الستین اور المنصور سڑکوں سے کیا جائے گا۔ 

شیئر: