Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلی عسیر کا آغاز، پہلی بار عرب خاتون ڈرائیور کی شرکت

سعودی عرب میں گورنر عسیر ریجن  شہزادہ خالد بن سلطا ن نے صحرائی کار ریس ’ریلی عسیر 2019‘ کے  افتتاحی مرحلے کا آغاز کر دیا۔
ریلی اس اعتبار سے منفر ہے کہ اس میں سعودی عرب کی سطح پر پہلی خاتون ڈرائیور حصہ لے رہی ہیں جن کا تعلق مصر سے ہے۔
یارا شلبی مصر کے شہر قاہر سے تعلق رکھتی ہیں جو بنیادی طور پر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہیں۔

ریلی کا پہلا مرحلہ 105 کلو میٹر کا ہو گا جس میں 45 ڈرائیور شرکت کر رہے ہیں دوسرا مرحلہ 90 کلو میٹر کا ہے جس کا اختتام تین اگست کو ابھا میں ہو گا۔
سبق نیوز کے مطابق  ریلی جس کا انتظام سعودی کار اینڈ موٹرسائیکل یونین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ریلی  میں زیادہ تر سعودی ڈرائیور شرکت کر رہے ہیں جسے دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے متعدد شہروں سے لوگ بڑی تعداد میں عسیر ریجن پہنچے۔
شرکا کا کہنا ہے کہ امسال ریلی میں مصر کی خاتون ڈرائیور کی شرکت کے باعث مقابلہ غیر معمولی طور پر منفرد ہو گا۔ 
 

شیئر: