سرینا ولیمز امیر ترین خاتون کھلاڑی

امریکہ کی نامور ٹینس سٹار 37سالہ سیرینا ولیمز لگاتار چوتھے سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر رہیں۔دوسرے نمبر پر رہنے والی جاپان کی ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا ہیں۔
 معروف امریکی جریدے فوربز نے کھیلوں کے شعبے میں ایک سال کے د وران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کھلاڑیوںکی فہرست جاری کردی ہے۔ ان میں زیادہ تر ٹینس پلیئرز شامل ہیں۔
 23مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن امریکی ٹینس سٹار سیرینا ولیمز یکم جون 2018ءسے یکم جون2019ءکے دوران صرف ایک سال میں دو کروڑ92 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہیں۔ اس خطیر رقم میں سے صرف42 لاکھ ڈالر انہیں ٹورنامنٹس جیت کر ملے۔

جاپان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا نے ایک سال میں 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کما کر فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کیا۔ وہ ایک سال میں دو کروڑ ڈالر سے زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز سیرینا ولیمز اور روس کی ماریا شاراا پووا حاصل کر چکی ہیں۔ 
سابق ومبلڈن چیمپیئن انجلیک کربر فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے ایک سال میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کمائی کی۔فوربز نے یہ فہرست مقابلے جیت کر ملنے والی رقم، تنخواہوں، بونس، اشتہارات سے ہونے والی کمائی کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔
ربز کی تیار کر دہ فہرست کی ابتدائی 15ایتھلیٹس میں 12ٹینس کی کھلاڑی ہیں۔ انڈیا کی بیڈمنٹ کھلاڑی پی وی سندھو55لاکھ ڈالر کے ساتھ 13ویں اور تھائی لینڈ کی گالفر ایریا جیوتینوگارن 53لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ 15
ویں نمبر پر ہیں۔

شیئر: