Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان

پائیدار ترقی کے لیے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا۔
اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کےلئے جو اہداف متعین کئے تھے ریاست نے وہ سارے اہداف پورے کر لئے ۔
الامارات الیوم کے مطابق پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کر کے بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا۔غربت کا 100فیصد خاتمہ کر دیا گیا ۔ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جو خطِ غربت کے تحت زندگی گزار رہا ہو ۔عالمی بینک گروپ کے مطابق یومیہ 1.25ڈالر سے کم آمدنی غربت میں شمار کی جاتی ہے ۔امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25ڈالر (4.6درہم ) سے کم ہو ۔
 یہ رپورٹ”اولیور ویمن کنسلٹنسی“ نے اماراتی ادارے کے اشتراک سے تیار کی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات ہلال احمر جیسی امدادی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اس مد میں بھاری رقمیں خرچ کی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کےلئے 93فیصد سے زےادہ کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ ملک کو انتہائی امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کےلئے کوشاں ہے ۔2021ءتک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔امارات میں رات کے وقت کوئی بھی شخص تنِ تنہا کہیں بھی آجاسکتا ہے ۔ اسے کسی طرح کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔

شیئر: