Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان سے افغان صدر کی ملاقات

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے جدہ میں افغانستان کے صدمحمد اشرف غنی نے اہم ملاقات کی ہے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے قصرالسلام میں افغان صدر اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے سعودی عرب کے دورے اور شاہ سلمان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

سعودی عرب نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے گزشتہ برس مسلم علماءکانفرنس کا انعقاد کیا تھا ۔ 

شاہ سلمان نے افغان صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبد العزیز ،وزراءاوردیگر شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے گزشتہ برس مسلم علماءکانفرنس کا بھی انعقاد کیا تھا۔ 
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس موقع پر مسلم علماءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے بحران کے آغاز سے لیکر اب تک سعودی عرب نے افغان عوام کے مصائب کو اپنے دکھ درد کے طور پر لیا ہے۔افغان بحران سے جنم لینے والی خانہ جنگی کی مشکلات کو محسوس کیا ہے۔
 دریں اثناءافغان صدر سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔افغانستان کے تازہ حالات بھی زیر بحث آئے۔

شیئر: