Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یمن میں مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی‘

دونوں ممالک یمن میں سیاسی، فوجی اور امدادی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف مشترکہ عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک یمن میں اپنی سیاسی، فوجی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کے بڑے حصے کو واپس بلا لیا تھا تاہم واضح نہیںکہ کتنے فوجی یمن سے واپس بلائے گئے تھے۔
 سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دفاتر خارجہ نے یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں پیش آنے والے سیاسی اور عسکری حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

دونوں ممالک نے عدن میں پیش آنے والے سیاسی اور عسکری حالات پر تشویش کا اظہار کیا ۔

 یا درہے کہ 7اگست کو عدن میں آئینی حکومت کے اداروں اور ایوان صدارت پر علےحدگی پسندوں نے قبضہ کرلیا تھا ۔کئی فوجی چھاﺅنیاں بھی سرکاری افواج سے چھین لی تھیں ۔ عدن میں یمن کی آئینی حکومت اور علیحدگی پسند یمنی گروپ کے درمیان ابین اور شبوہ صوبوں میں جنگ چھڑی ہوئی ہے ۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے دفاتر خارجہ نے عدن کے برسرِ پیکار فریقوں کے درمیان متحدہ عرب امارات کے کردار پر الزام تراشیوں کی مذمت کی۔امارات کے خلاف تشہیری مہم کو مسترد کرتے ہوئے یاد دلایا کہ امارات نے عرب اتحاد کے سائبان تلے یمن کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔اتحاد میں شامل تمام فریقوں نے خطے کے امن ، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کی خاطر سچے برادرانہ جذبے کے تحت کام کیا ۔ 
سعودی عرب اور امارات نے اطمینان دلایا کہ دونوں ملک یمنی عوام کے مفادات ، امن و استحکام ، خودمختاری ، اتحاد و سالمیت اور یمنی ریاست کے تحفظ کےلئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جملہ وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے ۔یمن کے آئینی صدر کے زیر قیادت اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی بغاوت کو کچلتے رہیں گے ۔

متحدہ عرب امارات کے کردار پر الزام تراشیوں کی مذمت کی گئی

سعودی عرب اور امارات نے واضح کیا کہ برسرِ پیکار فریقوں کے درمیان جھڑپیں رکوانے کےلئے جو مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی تھی اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہیں گے ۔
یمن کی آئینی حکومت اور برسرِ پیکار فریقوں نے فوری جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ۔عدن کے سرکاری دفاتر عرب اتحاد کی زیر نگرانی یمن کی آئینی حکومت کے حوالے کرنے کا عہد بھی کیا ۔

شیئر: