Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا سعودی ولی عہد سے کشمیر پر تبادلہ خیال

۔خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو سعودی ولی عہد،نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔
 واضح رہے کہ 5 اگست کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد بھی عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا تھا۔
 عمران خان نے محمد بن سلمان کو کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ خطے کی تازہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے کی جانیوالی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے قائدین تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خصوصاً باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور باہمی مشاورت کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ یہ رابطہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: