Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہروب پہاڑی سلسلہ: ’مشرق کا یورپ‘

خوبصورت وادیوں میں اناج کی مختلف اقسام کے علاوہ آم، لیموں اور کیلے کی پیداوار ہوتی ہے
جنوبی عرب کا جنوبی علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے جسے مشرق کا یورپ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں مشہور و معروف پہاڑی سلسلوں میں ’’ہروب‘‘ پہاڑی سلسلہ قدرتی مناظر کا بہترین ذخیرہ پیش کرتا ہے۔ 

سعودی فوٹو گرافر حسن حسین ہروبی نے اس علاقے کی جمالیات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ ان کی تصاویر میں بلند وبالا بہاڑوں کی خوبصورتی، بادلوں کا ملاپ، سورج کی تپش اور اس کا زوال، بارش اور زرخیزی کا خوبصورت امتزاج دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے حسن ہروبی نے کہا کہ وہ ہروب پہاڑی سلسلے سے عشق کرتے ہیں اور انہوں نے اس علاقے کی خوبصورتی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ 

ہروب پہاڑی سلسلہ جازان ریجن میں شہر سے 110 کلو میٹر دور ہے۔ یہاں ہروب نام کی ایک کمشنری بھی ہے جو اللیث کمشنری کے شمال میں واقع ہے۔ یہاں ہر وقت بارش ہوتی رہتی ہے۔ بلندیوں پر جانے سے موسم سرد ہوجاتا ہے جبکہ وادیوں میں موسم گرم رہتا ہے۔

ہروب پہاڑوں کی متعدد خوبصورت وادیاں ہیں جن کا مجموعی رقبہ 18 ہزار کلو میٹر ہے۔ یہ علاقہ اناج کی مختلف اقسام کے علاوہ آم، لیموں، کیلے اور دیگر پھلوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ 
 

 

شیئر:

متعلقہ خبریں