Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی ترسیل زر کم ہونے لگی

جولائی 2018ء میں 5.86فیصد کمی واقع ہوئی۔ 
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں نے جولائی 2019ءکے دوران 11.461ارب ریال بھیجے۔ جولائی 2018ءمیں 12.175ارب ریال بھیجے تھے5.86فیصد کمی واقع ہوئی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق 2019ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران 31.9ارب ریال بھیجے گئے جبکہ 2018 ءکی پہلی سہ ماہی میں 32.9ارب ریال بھیجے گئے تھے۔ 3ماہ میں 3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جون اور جولائی 2019ءکا تقابل کیا جائے تو ایسی صورت میں غیر ملکیوں نے جولائی میں جون کے مقابلے میں 31.5فیصد زیادہ رقم بھیجی۔ جون میں 8.71ارب ریال بھیجے گئے تھے۔

سعودیوں نے  20فیصد رقم زیادہ بھیجی۔

غیر ملکیوں نے سعودی عرب سے 2018ءکے دوران 136.432ارب ریال بھیجے تھے۔ یہ 2017ءکے مقابلے میں 4فیصد کم تھے۔ 2017ءمیں 141.6ارب ریال کی ترسیل ہوئی تھی۔
جولائی 2019ءکے دوران سعودیوں نے جولائی 2018ءکے مقابلے میں 20فیصد رقم زیادہ بھیجی۔ انہوں نے جولائی 2018ءمیں 4.52ارب ریال بھیجے تھے جبکہ جولائی 2019ءمیں 5.42ارب ریال بھیجے۔
اگرسعودیوں کی ترسیل زر کے سلسلے میں جون اور جولائی 2019ءکا تقابل کیا جائے تو انہوں نے جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران 54.4فیصد زیادہ رقم بھیجی۔
ساما کے اعلا میے میں کہا گیا کہ ماہانہ بنیاد پر مملکت میں جولائی کے دوران غیر ملکی کرنسی 1.865ٹریلین ریال تک پہنچ گئی۔ جولائی میں نجی اداروں کے قرضوں میں جون کے مقابلے میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی قرضے 1.48ٹریلین ریال ہوگئے۔ 

شیئر: