Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور: ایشین بلڈنگ ایکسپو میں سعودی عرب کی شرکت

پویلین آنے والوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے بارے میں تعارف پیش کیا گیا (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)
سعودی عرب ،سنگاپور میں ہونے والے ایشین بلڈنگ ایکسپو میں شریک ہے۔سعودی وزارت ہاﺅسنگ نے اس حوالے سے اپنااسٹال لگایا ہے۔
سنگاپور میں ہونے والی (آئی بی ای ڈبلیو) ”انٹرنیشنل بلٹ انوائرمنٹ ویک“ کانفرنس میں سعودی عرب کی جانب سے وزارت ہاﺅسنگ نے مملکت میں تیار ہونے والے پائیدار گھروں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں سنگاپور کے متعدد وزراءاور تعمیراتی میدان میں دلچسپی رکھنے افراد نے حصہ لیا۔

کانفرنس میں عالمی تعمیراتی اور ماحولیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں اس صنعت سے وابستہ پیشہ ور افراد کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیاگیا۔کانفرنس میں عالمی تعمیراتی اور ماحولیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر وزارت کے پویلین میں آنے والوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری  کے بارے میں بھی تعارف پیش کیا گیا۔تاکہ وہ مستقبل میں اپنی بہترین پالیسیوں، کاروباری حل ا ور ٹیکنالوجیز کے تجربات کے تبادلے کے علاوہ کاروباری مواقع بھی تلاش کریں۔ اس حوالے سے تعمیرات میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز ، اقدامات اور منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
                  
 

شیئر: