Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کی اب کلیدی عہدوں پر تعیناتی

لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت کے فوائد اجاگر کئے جائیں گے۔
سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد بن سلیمان الراجحی نے کہا ہے کہ سعودی خواتین کو کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کیلئے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی لیبر مارکیٹ میں خواتین کو انکا حق دلانے کیلئے متعدد اسکیمیں روبعمل لائی جائیں گی۔
اخبار 24 کے مطابق خواتین کو کلیدی عہدوں کی ٹریننگ دی جائے گی۔ لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت کے فوائد اجاگر کیے جائیں گے اور اس حوالے سے آگہی مہم چلائی جائے گی۔
احمد بن سلیمان الراجحی نے عسیر ایوان صنعت و تجارت کے زیر اہتمام پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت محنت کلیدی عہدوں کے لئے خواتین کے ٹریننگ کورس کیلئے بجٹ فراہم کرے گی۔ خواتین کو لیبر مارکیٹ میں لانے کے لیے انکی اہلیت اور استعداد بڑھائے گی۔روزگار کے متلاشی افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنے کا اہتمام کرے گی۔

خواتین کو کلیدی عہدوں کی ٹریننگ دی جائے گی۔

الراجحی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وزارت نجی اداروں کو پنپنے کے مواقع مہیا کرنے کے لئے 68 فارمولے متعارف کراچکی ہے۔ ان دنوں مزید فارمولے تیار کئے جارہے ہیں جلد ان کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیر محنت نے زور دے کر کہا کہ وزارت محنت سعودی شہریوں کو ملازمت کے مواقع سے آگاہ کرنے کیلئے کئی اداروں کے ساتھ مل جل کر کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ایسے اداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جو اقتصادی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

شیئر: