کیا آپ کو نہیں معلوم کہ پرینکا کو دمہ ہے؟

پرینکا اور جونس کی سوشل میڈیا پر اکثر ٹرولنگ ہوتی رہتی ہے۔ تصویر: اے ایف پی
امریکی گلوکار نک جونس اور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی جب سے شادی ہوئی ہے، اس فلمی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حال ہی میں نک نے ٹوئٹر پر سگار پیتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی تو صارفین نے اس پر بھی طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔
کئی صارفین تو پرینکا چوپڑا کی وہ ٹویٹ سامنے لے آئے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں دمہ (Asthma) ہے۔
پریتی ڈوک نامی صارف نے نک کی سگار والی تصویر کے جواب میں انڈیا ٹوڈے کی ایک تصویر اور خبر ٹویٹ کی ہے جس میں نک جونس سگار اور ان کی اہلیہ پرینکا چوپڑا سگریٹ پی رہی ہیں۔ خبر میں لکھا ہے کہ ’ٹرولز پوچھتے ہیں کہ کیا پرینکا کو دمہ صرف دیوالی پر ہوتا ہے؟‘

اوم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کیا بچوں کو سگریٹ نوشی کی اجازت ہے؟‘


مانسی گہلاوٹ نے لکھا کہ ’دوست، سگار پینا آپ کے پیھڑوں کے لیے اچھا نہیں ہے۔‘


میک نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ہے کہ ’سگار صرف خاص مواقع پر پیا جاتا ہے نہ کہ ہر 30 منٹ کے بعد۔‘


گیبی نے نک جونس کی تصویر پر تبصرہ کیا ہے کہ ’2019 میں سگریٹ نوشی کو فروغ دینا مضحکہ خیز ہے۔‘


رائیز آف برنول نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’بچے سگریٹ پیتے ہیں جبکہ بالغ سگار پیتے ہیں۔‘


منیشا کادین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ کی اہلیہ کو ایستھما ہے، مجھے امید ہے کہ جب وہ آپ کے آس پاس ہوں گی تو آپ سموکنگ نہیں کریں گے۔‘


شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں

شیئر: